حیدرآباد۔16جون(اعتماد نیوز) ہماچل پردیش کے بیاس ندی میں ماباقی 16طلبا
کے نعشوں کے تلاش جاری ہے۔ تاہم تاحال انکے متعلق کسی بات کا پتہ نہ چل
سکا۔ اور تلاشی مہم میں کوئی خاص
پیشرفت نہ ہوسکی۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ
آج سے دوبارہ تلاشی لی جائیگی۔ جبکہ دوسری جانب 16طلبا کے والدین اپنے
لڑکوں کے نعشوں کو حاصل کرنے کے لئے مقام حادثہ پر شدت کے ساتھ انتظار کر
ہے ہیں۔